لوک آیوکتہ ڈی ایس پی کی بھٹکل آمد پر عوامی عدالت کا انعقاد
04:45PM Tue 10 Sep, 2019
بھٹکل:10 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) لوک آیوکتہ ڈی ایس پی کی بھٹکل آمد پر تعلقہ پنچایت دفتر میں عوامی عدالت کاانعقاد کیا گیا جس میں کئی ایک محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اس نشست کے دوران عوام کی جانب سے بھٹکل بس اسٹیشن کی تعمیر میں ہورہی تاخیر پر نکیر کی گئی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے تعلقہ پنچایت سی ای اونے بارش کا عذر بیان کیا اور بارش کے تھمتے ہی کام دوبارہ شروع کرنے کی بات کہی۔
اس موقع پر مرڈیشور ماولی پنچایت کے ممبر جینت نائک نے کہا کہ میں نے مرڈیشور میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارتوں کے تعلق سے کیس درج کیا تھا لیکن پنچایت پی ڈی او نے اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں کی ہے ۔ لوک آیوکتہ ڈی وائی ایس پی اروند نے پنچایت افسران کو اس سلسلہ میں جلد کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر اندرا کینٹن اور دیگر مسائل بھی اس عدالت میں پیش کیے گئے۔
اس نشست میں لوک آیوکتہ سی پی آئی منجوناتھ۔ تحصلدار وی پی کوٹرلی اور دیگر حضرات موجود تھے۔