رحمت نگر بنگلور میں ،یونائٹیڈ پیوپلس فیڈریشن کا قیام 

02:35PM Thu 30 Mar, 2017

بنگلور:(بھٹکلیس نیوز)احمد عباس بنگلور کی اطلاع کے بموجب آج یہاں آرٹی نگر کے علاقہ رحمت نگر بنگلور میں محلہ کے اک مخلص اور معروف سرگرم سماجی خدمت گار محمد اسماےئل صاحب کے جواں سال پرجوش فرزند محمد سراج الحسن نے جوکہ محلہ کے اک غریبوں کے دوست ہیں نے اپنی سماجی و ملی و فلاحی خدمات کے آغاز کے طور پر اک ادارے کا قیام عمل میں لایا عمائدین اور رحمت نگر کے نوجوانوں و بزرگوں سے اپنے افتتاحی خطاب میں جناب سراج الحسن نے ادارہ کے قیام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی غرض و غائیت بتائی کہ یہاں کے بسنے والوں میں تعلیم کو عام کرنا اور اسی کے ساتھ یہاں کے افراد میں صحت اور پاکی صفائی کو فروغ دینا ۔ پھر آپ نے اس موقعہ پر اپنے اس فلاحی ادارہ کے قیام کا یہ مقصد بھی بتایا کہ ریاستی سرکار نے جو بے شمار فلاحی منصوبے (اسکیمات) یہاں کی اقلیتوں کے لئے جاری کررکھے ہیں ان تمام کی جانکاری محلہ کے افراد تک پہنچانا اور ایسے مستحق افراد کو ان منصوبوں سے استفادہ کرنے کی ترغیب دینا ہوگا !روایتی طور پر اس ادارے کے دفتر کا افتتاح ٹیپ ربن کاٹ کر مولانا ریاض اللہ مفتاحی صاحب خطیب و امام جامع مسجد رحمت نگر نے انجام دی پھر آپ نے دعا بھی فرمائی کہ اس ادارے کے قیام کے مقصد میں اللہ تعالی خلوص نصیب فرمائے اور یہاں سے ناداروں کی خدمت خلق انجام پائے ۔ اس موقعہ پر جناب صلاح الدین صاحب وظیفہ یاب آئی اے یس نے بھی اپنی تقریر میں اس ادارے کے لئے سرکاری سطح پر جو بھی ممکن حد تک ہوگا تمام سراری افسران سے تعاون فراہم کروانے کی یقین دہانی کروائی دعا پر اجلاس کے اختتام سے قبل مشروب اور نمکین بھی شرکاء اجلاس میں تقسیم کی گئی ۔