مدھیہ پردیش میں نجی کمپنیوں سے مہنگی بجلی خریدرہی ہے ریاستی حکومت:آپ
03:47PM Tue 22 Nov, 2016
بھوپال، )ایف او یس)
عام آدمی پارٹی نے مدھیہ پردیش حکومت پر نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے مہنگی بجلی خریدنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس وجہ سے ایم پی پی ایم سی ایل کو 9288.53کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور اس خسارے کی تکمیل کیلئے ریاست کی بجلی ریگولیٹری کمیشن میں بجلی کی شرح میں اضافہ کیلئے پٹیشن لگائی گئی ہے۔آپ مدھیہ پردیش کے کنوینر آلوک اگروال نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مدھیہ پردیش پاور مینجمنٹ کمپنی(ایم پی پی ایم سی ایل)کی طرف سے سال 2013-14کے اکاؤنٹنگ مطابق 9288.53کروڑ روپے کے خسارے کی تکمیل کیلئے پٹیشن مدھیہ پردیش بجلی ریگولیٹری کمیشن میں لگائی ہے،اگر کمیشن کی طرف سے یہ مطالبہ قبول کر لیا جاتا ہے توریاست کے عام صارفین کو بجلی 2.5روپے فی یونٹ اور بڑھ جائے گی۔اگروال نے نجی کمپنیوں سے مہنگی بجلی خریدے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست تعاون پر مبنی علاقوں، مدھیہ پردیش پاور جنریٹنگ کمپنی اور مرکزی علاقے کے این ٹی پی سی وغیرہ کی سستی دستیاب بجلی نہ خریدغیرقانونی بجلی خریداری معاہدوں کے تحت نجی شعبے سے انتہائی مہنگی شرح اور بعض صورتوں میں تو 9.50روپے فی یونٹ تک کی شرح پر بجلی خریدی جارہی ہے اور اس کا بوجھ عام صارفین پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ شیوراج حکومت کی طرف سے بڑی بڑی نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوام کی لوٹ کی اس پٹیشن کی شدید مخالفت کرتی ہے اور پارٹی اس پٹیشن کے خلاف کمیشن میں اعتراض بھی درج کروا رہی ہے،آپ کی طرف سے کل کی سماعت میں کمیشن کے سامنے اس درخواست کومنسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔