ریاستِ تلنگانہ میں شدید بارش کے سبب ہلکی فصلوں کے نقصانات کا جائزہ کے ضمن میں ایک جائزاتی اجلاس کا اانعقاد

03:51PM Tue 15 Nov, 2016

نظام آباد ۔ (ایف او یس ) آج پرگتی بھون میں مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستِ تلنگانہ میں شدید بارش کے سبب ہلکی فصلوں کے نقصانات کا جائزہ کے ضمن میں ایک جائزاتی اجلاس کا اانعقاد عمل میں لا یا گیا اس موقع پر مرکزی کمیٹی کی جانب سے ضلع نظا م آباد میں کسانوں کو کھڑی فصلوں کے نقصانا ت کا جائزہ لیا کسانوں سے تفصیلات حاصل کیں اور مقامی اراکین اسمبلی اورمحکمہ زراعت کے عہدیدارؤں سے بھی ضلع بھر میں بارش سے ہونے والے نقصانا کا جائزہ لیا،؛ جن میں قابل ذکر سویا بین ،مکئی،مسور دال،کپاس کے نقصانات کی تفصیلات کئے علاواہ سڑکوں،کلوٹوں، اور تالابوں کے نقصانات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات متعلقہ محکمہ جات کے عہدیدارؤں سے حاصل کیں، اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی تصوریری نمایش کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں بارش کے سبب ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے حکومت ایک کمیٹی نامزد کرتے ہوئے روانہ کیا ہے یہ کمیٹی تمام ریاست کادورہ کرتے ہوئے بارش کے سبب ہونے والے نقصانات سے متعلق مرکزی حکومت کو تفصیلی رپورٹ پیش کریگی تاکہ کسانوں کو مالی مدد کی کی جاسکے۔اوریہی ٹیم کل کاماریڈی کا بھی دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا تفصیلی جائزہ حاصل کیا ۔