آدھار کارڈ لازمی نہیں ؛ مرکزی حکومت
11:35AM Tue 24 Sep, 2013
آدھار کارڈ لازمی نہیں ؛ مرکزی حکومت
بھٹکلیس نیوز / 24 ستمبر، 13
نئی دہلی / (آئی این ایس) ہر شہری کو شناخت دینے ولا آدھار کارڈ بنوانا اب لازمی نہیں ہے ۔ یہ بات خود مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی ۔ حکومت نے یہ بھی کہا کہ آدھار کارڈ بنانے کا فیصلہ لوگوں کی خواہش پر ہے۔ سپریم کورٹ نے آج مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی بھی غیر قانونی شہری کا آدھار کارڈ نہ بنے ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ ضروری سہولیات جیسے ایل جی پی ، ٹیلی فون کنکشن وغیرہ کے لئے آدھار کارڈ لازمی نہیں ہے ۔ غور طلب ہے کہ حکومت اپنے کئی منصوبوں کو پہلے ہی آدھار کارد سے جوڑ چکی ہے ۔ ایسے میں حکومت کا سپریم کورٹ میں کہنا کہ اسے بنوانا لوگوں کی خواہش پر ہے اس پر کئی سوال پید ا ہوتے ہے ۔