سات جولائی کو بھٹکل میں  مفت 'پی ایم روشندار' اسکیم کا ضلعی ایم پی کے ہاتھوں اجراء

04:00PM Wed 5 Jul, 2017

بھٹکلیس نیوز / 05 جولائ، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) "بھٹکل کے نیوانگلش اسکول کے کملاوتی ہال میں 07/جولائی کو ضلعی ایم پی آننت کمار کے ہاتھوں  مفت 'پی ایم روشندار' اسکیم کا اجراء ہونے جارہاہے جو کہ عوام کے لئے ایک بہت ہی کار آمد اسکیم ثابت ہونے کے امکانات ہیں"۔اس بات کی جانکاری اتر کینرا گیس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر اوشی مٹھ نے یہاں ایک نجی ہوٹل میں منعقد اخباری کانفرنس میں دی ۔ انہوں نے اس اسکیم کی تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس سے قبل تک پندرہ سے بیس فیصد افراد  کی ہی گیس تک رسائی تھی جس کے بعد اس اسکیم کو عمل میں لایا گیا اور اس کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔یہ اسکیم اب اتر کینرا میں بھی عمل میں لائی جارہی ہے جس کے تحت سات جولائی کو بھٹکل میں اس کی تقسیم کا پروگرام رکھا گیا ہے ۔ یہ گیس کنکشن بی پی ایل کارڈ والوں کے لئے بالکل مفت دیا جارہاہے جس کے لئے عوام سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ (کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)