امریکی نائب صدر کااہلیہ کےہمراہ ترکی کی تاریخی مسجدکا دور
04:19PM Sat 23 Jan, 2016
امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ترکی کی تاریخی سلطان احمد مسجد کا دورہ کیا۔
امریکی نائب صدر جوبائیڈن آج کل ترکی کے دورے پر ہیں، انہوں نے استنبول کی بلیو مسجد کا دوہ کیا، جو سلطان احمد مسجد کے نام سے مشہور ہے،اس موقع پر ان کی اہلیہ جِل بائیڈن بھی ہمراہ تھیں۔
امریکی نائب صدر آج ترک ہم منصب طیب اردوان اور وزیراعظم احمد داود اگلو سے ملاقات کریں گے، جس میں شام کی صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔