آئی یو ایچ ایس بھٹکل کا طالب علم تقریری مقابلے میں ریاستی سطح کے لئے منتخب 

01:25PM Wed 28 Nov, 2018

بھٹکل: 28 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انکولہ میں منعقدہ ضلعی سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلے میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول (آئی یو ایچ ایس) کے طالب علم خبیب احمد اکرمی ابن مولانا خواجہ معین الدین اکرمی نے اردو تقریری مقابلے میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ جس کے بعد وہ ریاستی سطح  کے لیے منتخب ہوگئے ہیں جو کہ میسور میں منعقد ہونے والا ہے- ان کی اس کامیابی پر انجمن حامئی مسلمین کے عہدیداران،  انتظامیہ ممبران، صدرمدرس، اساتذہ نے انہیں مبارکباد دی ہے اور اگلی سطح میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔