جانوروں کے متعدی امراض سے بچاؤ کیلئے موثر حکمت عملی اشدضرور ی ہے، ماہرین
01:37PM Sat 25 Mar, 2017
آگرہ۔(بھٹکلیس نیوز) لائیوسٹاک ماہرین نے کہاہے کہ ملک میں لائیوسٹا ک فارمنگ کو جدیدخطوط پراستوار کر کے اور جانورو ں کو بیماریوں سے محفوظ رکھ کر اس س شعبہ کو زیادہ سے ز یاد ہ ترقی دی جاسکتی ہے جس کے نتیجہ میں زیاد ہ منافع بھی کمایاجاسکتا ہے جو نہ صرف ملک کے کثیر زر مباد لہ کما نے کا اہم ذریعہ بنے گا بلکہ آمدنی میں نمایاں اضافے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں کسانوں میں خوشحالی آئے گی جانوروں میں متعد ی امراض کی وجہ سے اموا ت کی شرح میں اضافے اورپیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک کو بڑے نقصان کاسامنا ہے انتہائی سخت مو سم پانی کی دستیابی میں کمی غیرصحت مندماحول چراگاہوں کی کمی کی وجہ سے جانوروں میں متعد ی امراض کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے ۔متعدی امراض سے بچاؤ کیلئے جانوروں میں با رشوں سے پہلے مطلوبہ ویکسینیشن نہ کرائے جانے کی صورت میں جانو رو ں کے بیماریوں میں مبتلا ہو جا نے کے علاو ہ ان بیماریوں کے منتقل ہو نے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ایسے صورت میں متاثر ہ علاقے کے پانچ سے 10کلومیٹر کے علاقے کو متاثر ہ علاقہ یہ خطرنا ک علاقہ قراردے کر دیگرعلاقوں کے جانوروں کی متاثر ہ علاقے اور جانوروں سے دور رکھنے کے علاو ہ فور ی طور پر تمام احتیاطی تدابیراختیارکرنا چاہیے تا کہ بیمارجانوروں کا فور ی طور پر مطلوبہ علاج ہوسکے اس حقیقت سے انحرا ف نہیں کیاجاسکتا کہ ہندوستان میں جانوروں کی اچھی اقسام پائی جاتی ہیں ۔