بزم مدينہ کی نئی میعاد کے لئے جناب واصل قاسمجي صدر اور جناب سعود سدي باپا ندوي سکریٹری منتخب

02:34PM Tue 30 Jan, 2018

بھٹکلیس نیوز / 30 جنوری،2018 جدہ / (راست) بزم مدینہ کے سالانہ اجلاس کا انعقاد گزشتہ روز جناب سرفراز حاجي فقیہ کی رہائش گاہ پر، مولانا فرحان ندوي كي تلاوت قرآن سے إجلاس کا آغار كيا گیا، جس کے بعد سکریٹری بزم مدينہ مولانا عبدالودود أكرمي عمري مدني نے مختصرا مدينہ منورہ میں رہنے کے آداب اور سعودي عربيہ کے موجودہ حالات و جماعت كی إہمیت اور إفادیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ ہم اپنے مدینہ منورہ میں رہنے کو سعادت سمجھیں اور یہاں کے انوار و برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوتے رہیں۔ صدر بزم مدينہ نے سالانہ رپوٹ پیش کرتے ہوئے بزم مدینہ کی سالانہ کارکردگی بیان کی اور ساتھ ہی ساتھ بزم مدينہ کے قيام كے مقاصد کا بھی ذکر کیا۔ انتخابي كاروائی کا آغاز اس نشست کے بعد کیا گیا جس میں تمام اراکین كے باہم مشوروں اور باہمی اتفاق سے  صدر کے عہدہ کے لئے جناب واصل قاسمجي اور سكریٹری کے عهدہ کے لئے مولانا سعود سدي باپا ندوي كا إنتخاب عمل ميں آیا۔ عشائیہ کے ساتھ اس نشست کا اختتام کیا گیا۔