سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت
03:39PM Sat 23 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ مڈیوال پولیس تھانہ کی حدود میں گذشتہ رات ایک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ شری رام پور علاقہ کا رہنے والا 34سالہ عبدالخلیل کپڑوں کا تاجر تھا اور وہ گذشتہ روز شام میں جلد دکان بند کرکے گھر لوٹا او رمڈیوال میں مقیم رشتہ داروں کے گھر جانے کے لئے بیوی28سالہ سلطانہ تاج اور 7سالہ فرزند عبدل شاہد کے ساتھ اسکوٹر پر نکلا۔ درمیان میں سرجاپور جنکشن کے قریب ہوسورروڈ سے آرہی ایک لاری نے ٹکر ماردی۔جس کے باعث زور دار ٹکر کی وجہ سے خلیل ۔سلطانہ تاج اور شاہد کی موقعہ واردات پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے موقعہ واردات پہنچ کر ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سینٹ جانس اسپتال بھیجا۔پولیس معاملہ درج کرکے لاری ضبط کرلی ہے اور مفرور ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے۔