رافیل تنازع : راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر لگایا سنگین الزام ، نرملا سیتا رمن کے دورہ پر بھی اٹھایا سوال

12:35PM Thu 11 Oct, 2018

رافیل ڈیل پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس منعقد کرکے مرکزی حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتےہوئے کہا کہ معاہدہ میں شامل ایک افسر نے بھی فرانس کے سابق صدر کے بیان کو صحیح بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رافیل معاہد براہ راست بدعنوانی کا معاملہ ہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اس معاملہ پر وزیر اعظم مودی خاموش ہیں ۔ راہل گاندھی نے وزیر دفاع نرملا سیتارمن کے دورہ پر بھی سوال کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نرملا سیتا رمن نے اچانک فرانس کا دورہ کیوں کیا ، اس میں ایمرجنسی جیسی بات کیا تھی۔
راہل گاندھی نے کہا کہ دساں کمپنی کے ساتھ کئی سطح پر کنٹریکٹ ہوئے ہیں۔ کمپنی وہی کہے گی جو ہندوستانی حکومت اس سے کہنے کیلئے کہے گی ۔ کمپنی کے اندرونی دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ معاوضہ کے بغیر اس ڈیل کو پورا نہیں کیا جاسکتا ۔