کانکنی کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے ۔جئے چندرا

12:03PM Mon 23 Jun, 2014

بھٹکلیس نیوز/22جون،14 حکومت ماحولیات کے تحفظ کے لئے چار الگ الگ کارپوریشنوں کا قیام عمل میں لائے گی بنگلور ۔ریاستی وزیر برائے قانون ٹی ،بی جئے چندرا نے بتایا کہ بلاری ،چتر درگہ ،ٹمکور اضلاع میں کان کنی کی وجہ سے ماحولیات کو کا فی نقصان پہنچ رہا ہے ،یہاں ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولیاتفراہم کرنے کے مقصد  سے کان کنی  کے لئے چار الگ الگ کارپوریشنوں کا قیام میں عمل میں لایا جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ سنٹرل ایمپاورکمیٹی کی سفارشات  کے تحت مذکورہ 4/کارپوریشنوں کا قیامعمل میں لاکر اس کے ذریعے کان کنی علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،انہوں نے بتایا کہ کان کنی کمپنیوں سے ماحولیات کو جو نقصان پہنچ رہاہے اس سے کمپنیوں پر جر مانہ لگایا جارہاہے ،اندازہ کےمطابق 30ہزار کروڑ روپیوں کا جرمانہ وصول کیا جائے گا ،اب تک جرمانہ کی صورت میں 10/ہزار کروڑ روپئے وصول کیئے گئے ہیں ،مذکورہ رقم کار پوریشنوں کے ذریعے بنیادی سہولتیں فراہم کر نے پر خرچ کی جائے گی ،وزیر موصوف  نے بتایاکہ  سی،گریڈ کے کانکنی مالکان سے کتنی مقدار میں خام لوہا  بر آمد کیا گیا ہے اور کتنا بچاہے اس کا سروے کرنے کی ذمہ داری  نئی دہلی  کی ایم ای سی  سی کمپنیوں کو دی گئی ہے  ،اس کمپنی  کو 20.19 کروڑ روپئے سروے کے لئے ادا کئے گئے ہیں ،ریا ست میں گرام سوراج اسکیم کو دوسرے مرحلہ میں شروع کر نے کے لئے دوہزارکروڑ روپئے  خرچ کئے جائیں گے اسکے لئے عالمی بینک سے 1400/کروڑ کی مالی امدا حاصل کی جائے گی اور حکومت 600/کروڑ روپئے جاری کر ے گی ، انہوں نے بتایاکہ  ریاستی کابینہ نے حال میں 720/کروڑ روپیوں کی لا گت سے بسوااندرا ہاؤزنگ اسکیم کے تحت  افزود 60/ہزار مکانات تعمیر کرنے کے لئے  منظوری دی ہے ،اسکے علاوہ کر ناٹک فوڈ اینڈ سول سپلیس  کارپوریشن کے لئے 400/کروڑ روپیوں کا  قرضہ حاصل کر نے کے لئے  حکومت  خود ضمانت دے گی ،اسکے علاوہ محکمہ زراعت کی جانب سے 86/کسان سمپرک مراکز کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے افزود 6.55/کروڑ روپئے جاری کر نے کا فیصلہ کیاہے ،وزیر موصوف  نے بتایا کہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے(بی بی یم پی) کی حدود میں آنے والے دیہاتوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 250/کروڑ روپئے جاری کر نے کابھی  حکومت  نے فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ ہاسن ،بنگلورکے درمیان ریلوے  روٹ کے لئے حکومت سے 467.21کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ کیاگیا ، سیڈم تعلق سیڈا ہلی کے قریب 12.63کروڑ کی لاگت سےپل اور بیرچ کا کام شروع کیا جائے گا ،مسٹر جئے چندرا نے بتایاکہ میسور کے قریب بنی منٹپ اے۔انڈسٹریل ایریا میں 6.60کروڑ روپیوں کی لاگت سے  ریلوے  انڈر برج کی تعمیر کے لئے حکومت نے اپنی  منظوری دی ہے