ریاست میں مچا کورونا کا کہرام: آج بینگلورو میں 994 نئے معاملات سمیت ریاست میں 1694 معاملات
03:34PM Fri 3 Jul, 2020
بینگلورو: 3 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست بھر میں کورونا کا چہرہ آئے دن بھیانک ہوتا جارہا ہے اور یہ تعداد آئے دن ہزار کو بھی پار کر رہی ہے۔
محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق کل شام پانچ بجے سے آج شام پانچ بجے تک ریاست میں کورونا کے 1694 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 994 معاملات بینگلورو اربن سے ہیں جہاں کورونا کی صورتحال بد سے بد تر ہوتی نظر آرہی ہے۔
ان نئے معاملات کے ساتھ ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 19710 کو پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 293 ہوگئی ہے اور اب تک 8805 افراد کورونا سے صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔
آج بینگلور کے علاوہ بلاری اور دکشن کینرا میں 97 معاملات، کلبرگی میں 72 معاملات، ٹمکورو مین 57 معاملات، بینگلورو رورل میں 44، دھارواڑ میں 38، میسور میں 35 ، منڈیا میں 33، بیدر میں 28 اور اڈپی میں 16 اور اتر کینرا میں پانچ معاملات سامنے آئے ہیں۔