سعودی عرب میں کی میزبانی میں آئندہ سال فروری میں بین الاقوامی سائبر سیکیوری فورم کا پہلا سیشن منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کریں گے۔ الریاض میں ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس کے تمام انتظامات سعودی عرب کی قومی اتھارٹی کی حیثیت سے نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کرے گی جو مملکت میں سائبر امور کا با اختیار سرکاری ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی فورم کا مقصد سائبرسیکیورٹی کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا، اس شعبے میں نئے افق کی تلاش اور اور مواقع تخلیق کرنا ہے تاکہ خطے اور عالمی سطح پر ممالک کے مابین سائبر سیکیورٹی کے میدان میں ہونے والی پیش رفت اور تجربات کا تبادلہ کیا جاسکے۔ سعودی عرب میں نیشنل سائبرسیکیوریٹی اتھارٹی کی سربراہی میں عالمی سائبر فورم کے انقاد سے مملکت کی اس میدان میں عالمی برادری کے ساتھ تعاون کی عکاسی ہوتی ہے۔ سعودی عرب سائبرسیکیورٹی سیکٹر کو ترقی دینے،اس میں سرمایہ کاری اور جدت کی حوصلہ افزائی اور اس شعبے میں مختلف قومی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان مساعی کو ویژن 2030 کی تعبیر سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد کیے جانے والے بین الاقوامی سائبر فورم اندرون اور بیرون ملک سے سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین، اعلی عہدیدار، ممتاز ماہرین تعلیم ، فیصلہ ساز ، سرمایہ کاروں اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس کانفرنس میں مستقبل میں سائبر سیکیورٹی کے میدان میں دنیا کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آئندہ سال کے آغاز میں بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی فورم کی سعودی عرب کو ملنے والی میزبانی اس اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ آئندہ برس 'گروپ 20' اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا۔