اتر کینرا میں آج پھر کورونا کے تین نئے معاملات: کل تعداد 99 کوپہنچی

01:08PM Thu 11 Jun, 2020

کاروار: 11 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) شام پانچ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق اتر کینرا میں تین دن کے وقفہ کے بعد آج پھر تین افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج سامنے آئے معاملات میں ہلیال سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ نوجوان لڑکی، ڈانڈیلی کا ایک 24سالہ نوجوان لڑکا اور 34 سالہ مرد شامل ہے۔ یہ سب لوگ کچھ دن قبل مہاراشٹرا سے لوٹے تھے اور سرکاری طور پر کورنٹائن میں تھے۔ آج کے تین تازہ معاملات کے ساتھ ضلع میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 99 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے اب تک 85 افراد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں اور 14 افراد کیمس میں زیر علاج ہیں۔ تین لوگوں کو ملی کیمس سے چھٹی: کورونا سے متاثر تین افراد آج کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سے صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ ان میں کاروار کی 45 سالہ خاتون اور سداپور کی دو نوجوان لڑکیاں شامل ہیں۔