ریاست میں آج کورونا کے 99 معاملات: ضلع اتر کینرا میں شام تک ایک اور مریض میں کورونا کی تصدیق
04:12PM Mon 18 May, 2020
بینگلورو: 18 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں آج پیر کے روز کورونا کے سب سے زیادہ 99 معاملات سامنے ہیں جس میں سب سے زیادہ معاملات بینگلورو اربن کے ہیں جہاں آج کورونا کے 24 مریض پائے گئے ہیں۔
ان نئے معاملات کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 1246 کو پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 530 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے فارغ ہوچکے ہیں جبکہ 37 افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔
آج پائے گئے مزید معاملات میں منڈیا سے 17،اتر کینرا سے 9، رائچور سے 8، گدگ، یادگیر اور بیجاپور سے پانچ پانچ، ہاسن سے 4, کوپل سے 3، بیلگاوی سے 2 اور میسور، کورگ، بیدر، بیلاری ، داونگیرے سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
اتر کینرا میں آج شام تک کورونا کے کل 9 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں 8 افراد مہاراشٹرا سے لوٹے تھے جبکہ ایک دو سالہ بچی اس سے قبل پائی گئی بھٹکل کی کورونا مریضہ کے رابطہ میں تھی۔
آج شام موصول ہوئی کاروار کے شخص کی پوزیٹیو رپورٹ کے بعد اتر کینرا میں کورونا کے معاملات بڑھ کر 49 ہوگئے ہیں جس میں سے اب تک 11 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔