مخدوم کالونی کے 97/سالہ روزے دار بزرگ
01:05PM Sun 12 Jul, 2015
بھٹکلیس نیوز / 12 جولائی،2015
بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل مخدوم کالونی کے 97/سالہ بزرگ کو ان کی پیرانہ سالی پابندی سے روزہ رکھنے کے لئے مانع نہیں بن رہی ہے۔ وہ نہ صرف پابندی سے روزے رکھ رہے ہیں بلکہ پورے ذوق و شوق کے ساتھ نمازیں بھی اور اذاکار بھی کر رہے ہیں۔
محمد میراں روڈا صاحب کا کہنا ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور رمضان کی قدر رہنے کی بناء پر 14/گھنٹے کا طویل روزہ رکھنے کے لئے کوئی پریشانی نہیں ہورہی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کو مزید صحت عطا فرمائے۔