سینئرصحافی کلدیپ نیر کا 94 سال کی عمر میں انتقال

07:45AM Thu 23 Aug, 2018

سینئر صحافی کلدیپ نیرکا بدھ کی رات انتقال ہوگیا۔ وہ 94 سال کے تھے۔ وہ گزشتہ کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے اوردہلی کے اسپتال میں داخل تھے۔ کلدیپ نیر14 اگست 1924میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ کلدیپ نیرنے لا کی ڈگری لاہورمیں لی تھی اوریو اے سی اے سے صحافت کی ڈگری لی تھی۔ انہوں نے فلسفہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
 ہندوستانی حکومت کے اطلاعات ونشریات افسرکےعہدے پروہ کئی سالوں تک کام کرنے کے بعد وہ یواین آئی، پی آئی بی، دی اسٹیٹس مین اورانڈین ایکسپریس کے ساتھ طویل عرصے تک منسلک رہے۔ وہ 25 برسوں تک "دی ٹائمس لندن" کے نامہ نگاربھی رہے۔ انہیں ہندوستان میں ایمرجنسی کے وقت گرفتاربھی کیا گیا تھا۔
ان کا کالم "بٹوین دی لائنس" (بین السطور) کافی مشہورہوئی، جسے 80 سے زیادہ اخباروں نے شائع کیا تھا۔ وہ امن اورحقوق انسانی کو لے کراپنے رخ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

بھٹکلیس پر پڑھیں کلدیب نیئر کے مضامین