شمالی کنڑا ضلع میں 94کروڑ گھروں کے قرضے معاف ۔منوہر

01:11PM Sun 14 Sep, 2014

بھٹکلیس نیوز / 14ستمبر، 14 کاروار(نامہ نگار)شمالی کنڑا ضلع پنچایت کے سی ای او رام پرساد منوہر نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں مختلف رہا ئشی منصوبے کے تحت مکانات کی تعمیر کے لئے دئے گئے کل 94.22کروڑ روپئے قرضہ اور اسکی رقم ریاست حکومت نے معاف کیا ہے ، امسال کے ریاستی بجٹ کو پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی کے کئے گئے اعلان کے مطابق قرض اور سود کو مکمل طور پر معاف کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں کے تحت مکاناتکی تعمیر کے لئےقرض لینےوالوں کی کل تعداد 43420ہے، انکے قرض کی کل رقم 65.59کروڑ اور اس پر سود 37.62 کروڑ دینا باقی تھا، حکومت کے فیصلے کے مطابق دیہی اور شہری رہائشی منصوبوں کے تحت قرض اور قرض کی سہولت حاصل کرنے والے لوگوں کو ان کی باقی قرض کی رقماور سود مکمل طور پر معاف کیاگیا ہے، اس کا اطلاق اپنی جگہ میں گھر بنانے والوںاور حکومت کی مدد سے مکاناتحاصل کرنےوالے تمام لوگوں پر ہوتا ہے ،حکومت سے رہائشی اور مکاناتکی سہولت حاصل کرکے قرضہ ادا نہ کرنےپر جن لوگوں کے دستاویزات حقوق روک لئے گئے تھے ان لوگوں کو ان کے دستاویزات حقوق دینے کی ہدایت کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے ذریعہ بنائے گئے مکانات کو 15سال کی مدت کے لئے رہن رکھا گیا ہے ،قرض اور سودمعاف کرنے کرنے کے باوجود یہ مکانات رہن میں رہیں گے ، مکانات دوسروں کو فروخت کرنے سے روکنے اور اس سہولت کا غلط سفائدہ اٹھانے سے روکنے کے لئے یہ اقدام کیا جارہا ہے ،مگر ان مکانات کو دوسرے بینکوں میں رہن رکھ کر قرضہ جات حاصل کرنے پر پابندی نہیں ہوگی ،اس سلسلے میں مقامی ادارے بینکوں کو ہدایت جاری کرسکتے ہیں ، اگر ان مکانات میں غیر مستحق لوگ رہتے ہوں تو ان کو وہا ں سے نکالا جائے گا، اگر تقسیم کئے گئے مکاناتخالی ہوں تو ان مکانات کو دیہی علاقوں میں گرام سبھا اور شہری علاقں میں آشریا کمیٹی کے ذریعہ دوسروں کو تقسیم کیا جائے گا، اور ان لوگوں کو دستا ویزات حقوق دئے جائیں گے اور انکا قرض معاف کیا جائے گا۔