تین دن سے رنگین کٹہ میں موجود آٹو رکشہ پولس تحویل میں
03:37PM Sat 8 Apr, 2017
بھٹکلیس نیوز / 08 اپریل، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل رنگین کٹہ عدالت کے قریب تین دن سے ایک آٹو رکشہ موجود ہونے کے سبب قریب کی عوام نے پولس کو اطلاع دے دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے اس آٹو رکشہ کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس آٹو رکشہ پر ایک بیگ اور ڈرائیور کا یونیفارم بھی موجود تھا لیکن اس رکشہ پر نمبر پلیٹ نہ رہنے اور تین دن سے یہاں پڑے رہنے کے سبب عوام نے پولس کو ہی خبر دینا بہتر سمجھا۔
پولس اس تعلق سے جانکاری حاصل کر رہی ہے اور رکشہ کے مالک کا پتہ لگانے میں جٹی ہوئی ہے۔