ضلع میں کل 925.2 ایم ایم بارش ریکارڈ؛ کمٹہ اور بھٹکل میں سب سے زیادہ بارش
01:01PM Mon 12 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 12 جون، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) ضلع میں آج کے دن ہوئی بارش کا ریکارڈ 84.1 ایم ایم ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر ضلع میں 925.2 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میں سب سے زیادہ 163.4 ایم ایم بارش کمٹہ میں ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بھٹکل میں 154/ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ انکولہ میں 82/ایم ایم، ہلیال میں 16.2 ایم ایم، ہوناور میں 137.5 ایم ایم، کاروار میں 97/ایم ایم، منڈگوڈ میں 23.2 ایم ایم، سداپور میں 113.8 ایم ایم، سرسی میں 43.5 ایم ایم، جوئیڈا میں 37.4 ایم ایم اور یلاپور میں 57.2 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
دیکھا جائے تو جہاں کمٹہ زیادہ بارش کی مقدار میں ضلع میں پہلے نمبر ہے وہیں بھٹکل دوسرے نمبر پر ہے۔