ممبئی سے ہلیال لوٹا آٹھ سالہ لڑکا بھی کورونا سے ہوا متاثر: ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 125 کو پہنچی
03:55PM Thu 18 Jun, 2020
کاروار: 18 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ممبئی سے اتر کینرا ضلع کے ہلیال لوٹا ایک آٹھ سالہ لڑکا بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق ضلع میں آج کورونا کے دو نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں ایک ہلیال کا آٹھ سالہ لڑکا ہے۔ اس کے علاوہ انکولہ کی 30 سالہ خاتون کی رپورٹ کل ہی پوزیٹیو موصول ہوئی تھی جس کی آج ہیلتھ بلٹین کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق آج کاروار میں بھی کورونا کا ایک مریض پایا گیا ہے لیکن سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
آج کے ان معاملات کے ساتھ ہی اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 125 ہوگئی ہے جس میں سے اب تک 93 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے اپنے گھر جاچکے ہیں اور 32 افراد اس وقت کیمس میں زیر علاج ہیں۔