مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت

03:25PM Mon 28 Aug, 2017

بنگلور ( بھٹکلیس نیوز ):۔تاریخی شہر وجیاپورہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ہیڈ کوارٹرس سے ملنے والی اطلاع کے رام مندر کے قریب مٹھاپتی گلی میں واقع ایک مکان کی چھت گرنے سے 40سالہ اشوک کو پٹریکر ، 35سالہ ششی کلا کوپٹر یکر ، 5سالہ انوک اور 6ماہ کی بچہ کی موت ہوگئی۔ بیجاپور ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کلدیپ کمار نہیں نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے مکان خّستہ ہوگیا تھا اور مکان کی چھت سے پانی میں رس رہا تھا۔ جس سے مکان کی چھت ہی کمزور ہوگئی تھی۔ کل رات ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرگئی اور مذکورہ چار لوگ بھی چھت کے ملنے میں پھنس جانے کی وجہ سے موت ہوگئی۔آج صبح مکان منہدم ہونے کی وجہ سے ہی موت کا پتہ چلا۔ فائرسرویس عملہ نے ملنے کوہٹاکر چارو ں لاشوں کو باہر نکالا اورپولیس نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔