امیت شاہ 9جنوری کوریاستی دورہ پر
03:35PM Mon 7 Jan, 2019
بنگلورو7جنوری( سالارنیوز)بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری ورکن کونسل این روی کمارنے بتایاکہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ 9جنوری کوریاست کادورہ کررہے ہیں۔ یہاں ایک اخباری یبان جاری کرتے ہوئے روی کمار نے بتایاکہ امیت شاہ9جنوری بروزچہارشنبہ دوپہر 12بجے ٹمکورآئیں گے اور سدگنگامٹھ کے شیوکمار سواجی جی سے ملاقات کرکے آشیرواد حاصل کریں گے۔انہوں نے بتایاکہ اس کے بعدپارٹی صدرٹمکور ،کولار، چکبالاپور، بنگلور دیہی وچترادرگہ پارلیمانی حلقوں کے انتخابی نگراں کار اوردیگر رہنماؤں کااجلاس طلب کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ پانچوں حلقوں کے پرامکھ اور ٹمکورضلع کے بوتھ سطح کارکنوں کا اجلاس طلب کریں گے اور اس سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس ٹمکورمیں 7جنوری کوطلب کیاگیاہے۔