بھٹکل میں 9 جون منگل سے مسجدیں تمام نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی: قاضی صاحبان کی سرپرستی میں تنظیم نے جاری کیں ہدایات
09:24AM Sun 7 Jun, 2020
بھٹکل: 7 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں چونکہ کنٹینمنٹ زون کے قوانین 8 جون پیر کو ختم ہورہے ہیں اس لیے بھٹکل میں پیر کے بجائے 9 جون منگل کے دن سے مسجدیں تمام نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی۔
آج صبح مجلس اصلاح وتنظیم میں جماعت المسلمین بھٹکل اور مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضیان کرام اور تنظیم کے ذمہ داران و علماء کرام کے ساتھ مشاورتی نشست منعقد کی گئی تھی جس میں مساجد کو دوبارہ کھولنے کے تعلق سے باہم مشورہ کیا گیا اور حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں مندرجہ ذیل ہدایتوں پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

- مسجد میں داخل ہونے والے افراد کا ٹمپریچر جانچنے کے لیے ہر مسجد میں تھرمل اسکینر رکھا جائے اور ہر آنے والے کی جانچ کی جائے۔
- دس سال سے کم عمر والے افراد، معمر افراد اور کسی بیماری والے کو مسجد میں آنے نہ دیا جائے بلکہ انہیں گھروں پر ہی نماز پڑھنے کی تاکید کی جائے۔
- کورنٹائن کی مدت میں رہنے والے افراد اس میعاد کو پورا کرنے سے پہلے گھر سے نہ نکلیں اور اس میعاد کو پورا کرنے کے بعد ہی مسجدوں کا رخ کریں۔
- وضو اپنے گھروں سے کرکے مسجد آئیں اور مسجد انتظامیہ داخلی دروزاہ کے پاس صابن اور پانی کا انتظام کرے۔
- نماز کے دوران دوری کا خیال رکھیں اور نماز کو مختصر وقت میں مکمل کریں۔
- ہوسکے تو مسجد آتے وقت نمازی اپنا جائے نماز لیتے آئیں۔ قالین کے بجائے کھلے فرش پر نماز ادا کرنے کی کوشش کریں اور نماز کے بعد اسے جراثیم کش دواؤں سے صاف کرنے کی کوشش کی جائے۔
- گھرسے باہر نکلتے وقت اور مسجد میں داخل ہوتے وقت ماسک لازمی طور پر پہنیں۔
- مسجد کے اندر کی تصاویر یا ویڈیو لینے سے مکمل طور پر احتراز کریں۔
- اس کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے جو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ان پر مکمل عمل کرنے کی کوشش کریں۔