سیمسنگ نے لانچ کیاگیلکسی سی 9 پرو اسمارٹ فون

02:40PM Thu 19 Jan, 2017

پٹنہ، (بھٹکلیس نیوز): سیمسنگ انڈیا الیکٹرانکس نے آج اپنے بالکل نئے اسمارٹ فون پاور ہاؤس گیلکسی سی 9 پرو کے لانچ کا اعلان کیا۔ اس آل میٹل اسمارٹ فون ایسی بہترین امتیازات وخصوصیات سے لیس ہے، جو اب سے پہلے کسی اور فون میں موجود نہیں تھیں۔ اسے ایسے صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنے اسمارٹ فون میں بہترین امتیازات وخصوصیات سے لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ گیلکسی سی 9 پرو ایک فیچرپاور ہاؤس ہے۔ اس میں شاندار اسکرین، بہتر میموری، بااثر بیٹری اور ایک سپر کیمرہ موجود ہے، جو گاہکوں کو موثر ویونگ تجربہ، طویل وقت تک چلنے والی بیٹری اور بہترین کیمرہ تجربے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔مسٹر سمت والیا، جنرل منیجر، موبائل بزنس، سیمسنگ انڈیا نے کہا، '' بھارت میں اسمارٹ فون کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی صارفین، جوکہ اب اپنے دوسرے یا تیسرے اسمارٹ فون کی جانب رخ کر رہے ہیں، کی ضروریات بھی کافی بڑھ گئی ہیں اور وہ اپنے اسمارٹ فون سے زیادہ مانگکر رہے ہیں۔گیلکسی سی 9 پرو کی پیشکش کے ساتھ ہم ہمارے گاہکوں کو بہترین امتیازات وخصوصیات اور ٹیکنالوجی کی پیشکش کرنے کی ہماری وابستگی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔'' انہوں نے مزید کہا، ''گیلکسی سی 9 پرو یوزرس کے ملٹی میڈیا کے تجربے کو بہتر بنائے گا۔ اس میں 6 انچ کے مکمل ایچ ڈی سیموایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہی ایک اعلی درجے کا پروسیسر، بااثر بیٹری اور اسٹوریج موجود ہے، جو اس کے گاہکوں کو پاورفل پرپھارمنس فراہم کرتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، 16 ایم پی کا شاندار فرنٹ اور ایف 1.9 لینس کے ساتھ ریئر کیمرہ استعمال کرنے والے کوکم روشنی میں بھی بہترین تصویریں کھینچنے میں مدد ملے گی۔ ''