یو اے ای کے خلاف ہندوستان کی 9 وکٹ سے کامیابی
02:12PM Sat 28 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز / 28 فروری،2015
پیرتھ، 28؍ فروری (ایجنسیز) پیرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ گروپ B کے 21ویں مقابلے میں ہندوستان نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.3 اوورس میں 102 رنوں کے قلیل اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یو اے کی جانب سے صرف شائمان انور نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے۔ جب کہ آشوین نے25 رن میں 4 وکٹ لے کر یو اے ای کو گھٹنوں بٹھادیا۔ بعد ازاں ہندوستانی بلے بازوں نے 18.5 اوورس میں ایک وکٹ کھو کر مقررہ نشانے کو بہ آسانی عبور کرلیا۔ روہت شرما نے سب سے زیادہ 57 رن بناتے ہوئے ورلڈ کپ کی پہلی نصف سنچری درج کی۔ شیکھر دھاون نے 14 رن بنائے جب کہ وراٹ کوہلی 33 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں لگاتار تیسری جیت حاصل کرتے ہوئے 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ B میں اول مقام حاصل کرلیا۔