بی جے پی کوحمایت دینے والےاین سی پی کے 9 اراکین اسمبلی چارٹرڈ پلین سے دہلی بھیجےگئے

03:18PM Sat 23 Nov, 2019

ممبئی: مہاراشٹرمیں دیویندرفڑنویس حکومت کوحمایت دینے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے9 اراکین اسمبلی کوچارٹرڈ پلین سے دہلی بھیج دیا گیا ہے۔ سی این این - نیوز 18 کے پاس ان 9 اراکین اسمبلی کی فہرست ہے۔ یہ سبھی اراکین اسمبلی اجیت پوارکے خیمےکےبتائے جارہے ہیں۔ مہاراشٹرمیں بدلتے سیاسی حالات کےساتھ اب اراکین اسمبلی  کے پارٹی بدلنےکا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے مد نظراین سی پی اورکانگریس اپنےاپنے اراکین اسمبلی کومحفوظ مقام پررکھنےکےلئے حکمت عملی بنانے میں مصروف ہوگئی ہیں۔