مسلم پرسنل لا بورڈ کا حیدرآباد میں 9 تا 11 فروری اجلاس عام ، طلاق ثلاثہ اور بابری مسجد پر ہوگا تبالہ خیال

03:09PM Fri 29 Dec, 2017

حیدرآباد :  شہر حیدرآباد میں 9تا11فروری مسلم پرسنل لا کا اجلاس عام منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف امور بشمول طلاق ثلاثہ ‘بابری مسجد ‘ شریعت میں مداخلت کی صورتحال پر قانونی جمہوری جدوجہد کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ حیدرآباد میں اس اجلاس عام کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ یہ اجلاس استقبالیہ کمیٹی کے صدرنشین بیرسٹراسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی نگرانی میں ہوگا جس میں مختلف مکاتب و مسالک کے علماء خطاب کریں گے۔ جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا محمدعبدالرحیم انصاری نے عادل آباد ضلع کے آراینڈ بی گیسٹ ہوز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت طلاق ثلاثہ اور شریعت کے سلسلہ میں شعور بیداری کے لئے ایک وفد اضلاع کا دورہ کررہا ہے ۔ یہ وفد جناب ایم اے ماجد سینئر صحافی و رکن استقبالیہ کمیٹی و پریس انچارج مسلم پرسنل لا بورڈ ‘ مولانا سید سعید قادری رکن مسلم پرسنل لا بورڈ پر مشتمل تھا۔
 جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا محمدعبدالرحیم انصاری نے عادل آباد ضلع کے آراینڈ بی گیسٹ ہوز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت طلاق ثلاثہ اور شریعت کے سلسلہ میں شعور بیداری کے لئے ایک وفد اضلاع کا دورہ کررہا ہے ۔ یہ وفد جناب ایم اے ماجد سینئر صحافی و رکن استقبالیہ کمیٹی و پریس انچارج مسلم پرسنل لا بورڈ ‘ مولانا سید سعید قادری رکن مسلم پرسنل لا بورڈ پر مشتمل تھا۔