جزائر انڈیمان، نیکوبار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ

01:16PM Tue 14 Mar, 2017

نئی دہلی ۔ (بھٹکلیس نیوز) جزائرانڈیمان ،نیکوبار اورملحقہ علاقوں میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ذرائع کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی اوراس کا مرکز زمین میں 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئیں۔