مرکز سے افزود بجلی کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی کا مطالبہ
03:16PM Thu 4 Dec, 2014
بھٹکلیس نیوز/4 دسمبر ،14
بنگلورو/بارش کا موسم ختم ہو جانے کی وجہ سے ریاست میں بجلی کی مانگ بڑھ گئی ہے ،جس کے سبب دیگر ریاستوں کی طرح کر ناٹک کو بھی افزود بجلی کی تقسیم کی جائے ، وزیر اعلی سدارامیانےمرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل سے یہ مطالبہ کیا ،پارلیمانی اراکین کی میٹنگ میں شرکت کرنے کی غرض سے دہلی کا دورہ کرنے والے وزیر اعلی سدارمیا نے مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل اور وزیر کھاد اننت کمار سے ملاقات کر کے یہ تجویز پیش کی ہے ، باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیر اعلی نے مرکزی وزیر سے ،ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بارش کا موسم ختم ہو گیا ہے ،سردی اور اگلے گرمی کے موسم تک بجلی کی مانگ میں شدید اضافہ ہو جائیگا ،ریاستی حکومت اس قلت کو دور کرنے کیلئے مرکز کے گرڈ سے افزود قیمت پر بجلی خرید رہی ہے ، اس سے ریاست کے خزانے پر غیر ضروری بوجھ بڑھ رہا ہے ،جس کے سبب مرکزی حکومت بجلی کو منظور کرنے کی مقدار کو مزید بڑھائے ،انہوں نے بتایا کہ کو ئلے کی دوبارہ تقسیم میں تنازعہ شروع ہو گیا ہے ، اس سے قبل منظور کردہ کو ئلے کے بلاکوں کو ہی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ فی ٹن کو ئلہ کیلئے 290روپئے ٹیکس عائد کیا جارہا ہے اس سے رعایت دینی ہو گی ،انہوں نے اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یر مرس، گلبرگہ پاور پلانٹ کیلئے کو ئلے کے بلاکوں کی تقسیم کی جائے گی ،وزیر اعلی اور وفد نے مرکزی وزیر اننت کمار سے ملاقات کر کے تجویز پیش کی ہے کہ ریاست کو کھاد کی قلت درپیش نہ ہونے کیلئے منگلور کمیکلس اینڈ فر ٹیلا ئنررس کارخانے کی پیداوار کی مقدار مزید بڑھائی جائے ،کم ازکم ریاست کی مانگ پوری کرنے کیلئے منگلور کارخانے میں یوریا ،ڈی اے پی اور دیگر کھاد تیار کی جائے ،اس سے کسانوں کو پیش آنے والی پریشانیاں دور ہو سکتی ہیں۔
ع،ح،خ