مندر دھماکوں میں ایک شخص گرفتار

06:43PM Mon 8 Jul, 2013

مندر دھماکوں میں ایک شخص گرفتار بھٹکلیس نیوز 08 جولائ، 13 بہار/ہندوستان کے وفاقی تفتیش کاروں نے بہار میں بدھ مت کے پیروکاروں کی تاریخی عبادت گاہوں پر اتوار کو ہونے والے دھماکوں کے سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ریاست بہار کے علاقے گایا میں بدھ مت کی تاریخی عبادت گاہ مہا بدھی میں ہونے والے نو دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔بھارت کے جونیئر وزیرِ داخلہ آر پی سنگھ نے ان دھماکوں کی دہشت گردی کی کوشش قرار دیا۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے 130 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع یہ علاقہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔اس میں بدھ مت کی تاریخی اہمیت کی حامل عبادت گاہیں موجود ہیں جہاں ہزاروں زائرین ہر سال اس تاریخی عبادت گاہوں میں آتے ہیں۔بہار پولیس کے ایک سینئیر اہلکار کا کہنا ہے کہ چار دھماکے مزار کے اندر، تین قریبی خانقاہ، ایک بدھا کے مجمسمے اور ایک بس اڈکے کے قریب ہوا۔اطلاعات کے مطابق حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی سمیت آٹھ شہروں میں واقع بدھ مت کے پیروکاروں اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کے لیے وارننگ جاری کی تھی۔ ادھر بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ مت کی عبادت گاہوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت گاہ پر حملہ کرنے کے خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔خیال رہے کہ بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں بدھ مت کے پیروکاروں کی تاریخی عبادت گاہوں کے باہر اتوار کو یکے بعد دیگرے آٹھ دھماکوں میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکے ہلکی نوعیت کے تھے اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا ۔مہا بدھی مندروں کی کمیٹی کے ایک عہدایدار نے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ دھماکوں کی شدت کم تھی اور اس سے مندروں کی عمارتوں کو نقصان نہیں پہنچا۔ Bodh-gaya-terror-attack