تاریخی دستاویزات کا تحفظ ، عرضیاں مطلوب
03:21PM Thu 25 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )مرکزی گزیٹیر نئی دہلی کی جانب سے رواں سال کے دوران مرکز کے مالی تعاون منصوبے کے تحت ریاست میں موجود تاریخی دستاویزات کے تحفظ کیلئے اہل امیدواروں اور یونیورسٹیوں سے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت کم از کم 10لاکھ روپیوں تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی اور مذکورہ ادارہ کو 25 فیصد اپنی جانب سے خرچ کرنا پڑے گا۔مقررہ عرضی نمونے اور تفصیلات ویب سائٹ
www.national archives.nic.in Section Grants-in-aid on home page
اور
www.karnataka state archives.com
پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ عرضیاں 15جون تک ڈائرکٹر محکمۂ گزیٹیر پہلی منزل ،کمرہ نمبر126وکاس سودھا بنگلور تک جمع کی جاسکتی ہیں۔