اسرائیلی بستیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں تجویز پر ویٹو کا حق استعمال کرنے سے اوباما انتظامیہ کا انکار ، اسرائیل کی ٹرمپ سے فریاد
10:00AM Fri 23 Dec, 2016
واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف تجویز کو پاس ہونے سے روکنے کےمعاملے میں صدر براک اوباما سے مایوس اسرائیل نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے دستخط کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کریں۔
اوباما انتظامیہ نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف تجویز پر اپنے ویٹو کے حق کا استعمال نہ کر کے کونسل سے غائب رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے اوباما سے دستخط کی اپیل کی تھی۔مغربی ساحل پر اسرائیلی بستیوں کو بسائے جانے کے خلاف لائی گی تجویز کے معاملے میں اسرائیل نے ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں اپنے اثرورسوخ کا استعمال کریں۔
اسرائیل کے افسروں نےکل اس معاملے میں ٹرمپ کی عارضی انتظامی ٹیم کے افسروں سے رابطہ کیا۔