حنیف آباد میں پینے کے پانی کا مسئلہ؛ عوام نے بور ویل کی موجودگی کو ٹہرایا ذمہ دار

01:09PM Wed 12 Apr, 2017

بھٹکلیس نیوز / 12 اپریل، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت حدود میں آنے والے علاقہ حنیف آباد میں آج پانی کی کمی سے جوجھ رہی عوام سڑک پر اتر آئی اور پنچایت ممبر پر بے توجہی کا الزام لگاتے ہوئے علاقہ میں موجود بور ویل کو پانی کی کمی کا ذمہ دار ٹہرایا۔ Haneef-abad-03 عوام کا کہنا تھا کہ مسجد سیدنا عمیر کے سامنے جو بورویل ہے اس سے دن میں 14/گھنٹے پانی کھینچا جاتا ہے اور دوسرے علاقہ کو سپلائی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بور ویل کے آس پاس کے کنویں خشک ہوتے جارہے ہیں اور پینے کے پانی تک کا مسئلہ آپڑا ہے۔ اس موقع پر عوام نے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس تعلق سے پنچایت ممبر کو بھی اطلاع دی تھی لیکن انہوں نے اس مسئلہ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی اور مسئلہ یہاں تک آپہنچا۔ Haneef-abad-02 اس تعلق سے جب پنچایت ممبر سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کو پنچایت ممبر بنے صرف دو سال ہوئے ہیں اور انہوں نے اس عرصہ میں بہت سے ترقیاتی کام کئے ہیں، بور ویل کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ بور ویل یہاں پہلے سے قائم ہے اورپانی کی کمی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم انہوں نے اس تعلق سے اعلیٰ افسران سے بات کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔ Haneef-abad-04 Haneef-abad-05 اس موقع پر پنچایت کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ Haneef-abad-01