میسور میں منعقدہ جلسہ سے یس ڈی پی آئی کے جنرل سکریٹری عبدالمجید کا خطاب
04:09PM Tue 22 Aug, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز) امبیڈ کر بھون ادیاگری میدان، میسور میں ایس ڈی پی آئی ضلع میسور کے زیر اہتمام سو شیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کی ملک گیر عوامی ہجومی قتل کے خلاف مزاحمت کے تحت ایک عالیشان اجلاس کا انعقاد ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالمجید کی زیر صدارت منعقد کیاگیا ۔ اجلاس میں مہمانان خصوصی کے طور پر محمد ثاقب ، پٹ ننجیا ایس ڈی پی آئی اسٹیٹ وائس پر سیڈنٹ ،عبدالطیف اسٹیٹ جنرل سکریٹری ،سوامی جی شری شری گیان پرکاش اوریلنگا مٹھا میسور ، پروفیسر مہیش چندرا گرو،ڈی ایس ایس صدر شیونا ،بم سف کرناٹکا انچارج شکیل احمد ،سابق کا ر پوریٹر وینو گوپال ،امین سیٹھ میسور صدر پی ایف آئی،میڈیا انچارج تبریز سیٹھ کے ساتھ ساتھ رضاکاران ایس ڈی پی آئی کے علاوہ عام عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،پاپولر فر نٹ آف انڈیا ریاستی صدر ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں کھلے عام غنڈہ راج دکھائی دے رہا ہے گؤ رکشا ء کے نام پر یہ لوگ گائے کے طرفدار نہیں بلکہ اپنی خود کی تانا شاہی میں مگن ہیں انہیں گؤ سے پیار دور دور تک نہیں ہے تشویشناک بات یہ ہے کہ اس مدعہ کو سامنے رکھ کر پوری پلاننگ کی مدد سے ملک میں بھیڑ کے نام پر جمع ہوکر معصوم افراد خاص طور سے مسلم سماج کو نشانہ بنا رہے ہیں اس بات سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ان فر قہ پرستوں کو ملک کے قانون ایک مذاق کی شکل اختیار کر چکا ہے ہر ملک کی طرح ہمارے ملک میں بھی رولنگ اور اپو زیشن موجود ہے مگر افسوس کی اپو زیشن آج برائے نام رہ چکی ہے وہ کچھ نہیں کر پارہی ہے ملک میں جب سے چائے والے کے اچھے دن آگئے یہاں کی عوام کے برے دن کا آغاز ہو گیا آج ہر جانب بے روزگاری عام ہے مہنگائی اور غنڈہ گردی کا راج ہے بس وقت آچکا ہے کہ ہم تمام متحد ہوکر ایسے لوگوں کو کرارہ جواب دیں اور آنے والے اسمبلی انتخا بات میں اپنا ایک اہم رول ادا کریں ،سوامی شری گیان پرکاش سوامی جی نے کہا کہ اس ملک کی آزادی میں جن قوموں نے اپنی جانی مالی قربانیاں پیش کیں انہیں ہی آج ملک سے محبت کا سوال کیا جارہا ہے یوپی کے چیف منسٹر یوگی نے اس مرتبہ یوپی ترک تمام مدارس کے نام سر کیولر جاری کرتے ہوئے ملک کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ساتھ تمام انصاف پسند عوام کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے یوگی آپ پہلے ملک کی تاریخ کو جان لیں بعد میں اس طرح کی گستاخی کریں وہ وقت ضرور آئے گا کہ ایسے فر قہ پرستوں کو ملک کی سیکو لر عوام ضرور سبق سکھا کر ہی دم لیں گے ،پروفیسر مہیش چندرا گرو ، عبدالطیف ،وینو گوپال کے ساتھ ساتھ امین سیٹھ کی تقاریر کے بعد صدارتی خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی سارے ملک کے مظلوم قوم کی ہمیشہ سے ترجمان رہی ہے اور انشاللہ رہے گی فرقہ پرست اس بات کو جان لیں کہ جب جب اس ملک میں وہ اپنی منظم سازش کو عام کرنے کی ناپاک کو شیش کریں گے تب تب ایس ڈی پی آئی اان تما م چالوں کو منہ توڑ جواب دیگی ہمیں افسوس اس بات کا ہے کہ ملک کے اس قدر سنگین معاملات پر بھی نام نہاد سکیو لر پارٹیاں خاموش تما شائی بنے بیٹھے ہیں ان سے عوام ضرور سوال کرے گی اور انہیں ایک دن جوابدہ ہونا ہوگاملک کے امن پسند شہری جانتے ہیں کہ ملک کے باشندوں کے درمیانفرت کا بیج ڈالنے والے کون ہیں جو کبھی بھی محب وطن نہیں ہو سکتے ایسے حالات میں ہم تمام امن پسند با شندوں کا فرض ہے کہ ہم ایسے عناصر کو اکھاڑ پھینکے میں متحد ہوجائیں یہی متحدہ طاقت ہماری سب سے بڑی کامیابی کی ضامن ہے ،دلی شکریہ پر اجلاس کا اختتا م کیا گیا۔