میں ابھی زندہ سلامت ہوں:سوشل میڈیا پر موت کی خبر وائرل ہونے کے بعدسینئر صحافی کلدیپ نیر کی وضاحت
12:37PM Tue 12 Jun, 2018
سینئر صحافی کلدیپ نیر کے بارے میں گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ وہ انتقال کرچکے ہیں ۔متعدد لوگوں ان کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مضمون بھی سپرد قرطاس کردیا ،کئی لوگوں نے فیس بک پر ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرکے اظہار رنج وغم کیا ،ملت ٹائمز کو بھی دسیوں مسیج آئے کہ کیا کلدیپ نیر کی وفات ہوچکی ہے ۔اس بارے میں ملت ٹائمز نے تحقیق کی تو معلو م ہواکہ وہ ابھی بقید حیات ہیں او ر سوشل میڈیا پروائرل ہورہی موت کی خبر ایک افواہے ۔ملت ٹائمز نے صبح کلدیپ نیر کے یہاں فون کرکے حقیقت جاننے کی کوشش کی تو معلوم ہواکہ موت کا کوئی معاملہ نہیں ہے اور نہ ہی ان دنوں وہ ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔
اردو کے مشہور صحافی معصوم مرادآبادی نے اپنے فیس بک اس سلسلے میں لکھاہے۔
آ دھی رات سے سوشل میڈیا پر جیدصحافی جناب کلدیپ نیر کے انتقال کی افواہ گردش کررہی ہے۔کچھ شہر ت پسند لوگوں نے ان کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرکے انھیں خراج عقیدت بھی پیشن کردیا۔میں نے صبح پہلی فرصت میں کلدیپ نیر صاحب کو فون کرکے خیریت دریافت کی تو انھوں نے کہا آ ج بہت فون آ رھے ھیں خیریت توھے۔میں نے انھیں ماجرا سنایا تو ھنس کر کہنے لگے بھائی میں ابھی زندہ سلامت ھوں۔اس واقعہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا کی معتبر یت مجروح ھوئی۔خدا کلدیپ نیر صاحب کا سایہ تادیر قائم رکھے کہ ان جیسے معتبر صحافی اور مخلص سیکولر جہدکار ھمارے ملک میں چند ھی باقی ہیں۔۔۔۔معصوم مرادآبادی۔
واضح رہے کہ کلدیپ نیر بر صغیر کے سینئر اور قد آور صحافی ہیں ،آزادی سے پہلے انہوں نے اپنا سفر شروع کیاتھا اور اب تک وہ سلسلہ جاری ہے ۔