بینک یا پوسٹ آفس سے ایک سال میں ایک کروڑ سے زیادہ پیسہ نکالنے پر دو فیصد ٹی ڈی ایس کاٹا جائے گا ۔ ایسا ڈیجیٹل ٹرانزکشن کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔
جنرل انشورینس کمپنیاں اب گاڑیوں کو زلزلہ ، سیلاب جیسی قدرتی آفات میں توڑ پھوڑ اور فسادات جیسے واقعات میں ہونے والے نقصان کیلئے الگ سے بیمہ کوور دستیاب کرائیں گی ۔
یکم ستمبر سے آن لائن ٹکٹ بک کرنا مہنگا ہوگا ۔ سلیپر کلاس کیلئے 20 روپے سروس چارج اور اے سی کلاس کیلئے 40 روپے دینا ہوگا ۔ جبکہ بھیم ایپ سے ادائیگی کرنے پر سلیپر کیلئے سروس چارج 10 روپے اور اے سی کیلئے سروس چارج 20 روپے دینا پڑے گا ۔
فی الحال سبھی بینک 10 بجے کھلتے ہیں ، لیکن نئے قوانین کے طابق صبح 9 بجے سے کھلنے لگیں گے ۔
جن لوگوں نے ابھی تک آدھار نمبر کو پین نمبر سے منسلک نہیں کیا ہے ، انہیں محکمہ انکم ٹیکس نیا پین کارڈ جاری نہیں کرے گا ۔
اب آپ اگر کوئی جائیداد خریدیں گے تو کار پارکنگ ، بجلی اور پانی کی سہولت اور کلب ممبر شپ جیسی دیگر سہولیات پر خرچ بھی ٹی ڈی ایس کے دائرے میں آئے گا ۔
آج سے بدل رہے ہیں یہ قوانین ، آپ کی زندگی پر بھی اس کا پڑے گا اثر اس لئے ضرور جان لیں
02:26PM Sun 1 Sep, 2019
آج سے نئے ماہ یعنی ستمبر کی شروعات ہورہی ہے ۔ آپ کی زندگی پر اثر ڈالنے والے کئی قوانین آج سے بدلنے والے ہیں ۔ اب آپ آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ ٹکٹ بک کرائیں گے تو اس پر سروس چارج دینا ہوگا ۔ بینک سے ایک سال میں ایک کروڑ سے زیادہ نکالتے ہیں تو دو فیصد ٹیکس لگے گا ۔ آئیے تبدیل ہوئے کچھ اہم قوانین کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں ۔
یکم ستمبر سے ٹریفک کے بدلے ہوئے قوانین نافذ ہوں گے ، جس کے بعد اب آپ کو سڑک پر ٹریفک قوانین توڑنے پر زیادہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔ شراب پی کر گاڑی چلانے ، اوور اسپیڈ ، اور لوڈنگ پر جرمانہ میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔