تعزیہ نکالنے کے دوران سنبھل میں دردناک حادثہ ، بجلی کے تاروں میں الجھا تعزیہ ، ایک ہلاک ۔ 15 جھلسے

04:51PM Tue 10 Sep, 2019

اترپردیش میں ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں منگل صبح محرم کے موقع پر اکبر پور گاؤں میں تعزیہ بجلی کے تار میں الجھ گیا ، جس سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 15 لوگ جھلس گئے۔پولیس ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباً پونے چاربجے بہجوئی علاقے کے اکبرپور گاؤں میں بڑی تعداد میں لوگ تعزیہ لے کر جارہے تھے۔ زیادہ اونچائی ہونے کی وجہ سے تعزیہ بجلی کے تاروں میں الجھ گیا۔ اس حادثے میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ تسلیم کی موت ہوگئی اور 15 لوگ جھلس گئے۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کی حالت نازک ہے ۔