پارلیمانی کمیٹی نے یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای پرکڑی تنقید کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا

12:12PM Sun 20 Mar, 2016

فروغ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت سے منسلک پارلیمانی کمیٹی نے ملک میں اعلی تعلیم کے معیار میں کمی کے لئے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور ان پر لگام لگانے میں ناکامی کے لئے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو جی سی) اورآل انڈیا گاؤنسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) جیسے بڑے اداروں پر بھی تنقید کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ستیہ نارائن جٹيا کی صدارت میں تشکیل شدہ کمیٹی نے اپنی 274 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں یہ تبصرہ کیا ہے۔ سال 16-2015 کی گرانٹ مطالبات کے سلسلے میں اس رپورٹ میں کی گئی سفارشات پر حکومت کی طرف سے کی گئی کاروائی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کمیٹی نے وزارت کے جوابات پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے