ریاستی بورڈ آف اوقاف کے چیف یگزیکیوٹیو آفیسر اور اڈمنسٹریٹر سے میسور ضلع وقف مشاورٹی کمیٹی کے سابق چیرمین شبیر احمد خان کی عاجزانہ اپیل
02:34PM Sun 14 May, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز)میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے سابق چیرمین شبیر احمد خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے ریاستی بورڈ آف اوقاف کے چیف یگزیکیٹیو آفیسر اور اڈمنسٹریٹر سے اپیل کی ہے کہ حال ہی میں ریاستی وقف بورڈ نے مساجد کی مجلس منتظمہ کے لئے کمیٹیوں کو گیارہ اراکین تک ہی محدود کردیاہے۔ جو بالکل غلط ہے۔ کیونکہ کئی قریوں میں بلکہ بہت سارے گاؤن کی مساجد کی کمیتیوں میں 17 اراکین اور کئی علاقون میں 19 اراکین ہوا کرتے ہیں۔ اگر ریاستی بورڈ آف اوقاف نے مجلس منتظمہ کے اراکین کو صرف 11 اراکین تک ہی محدود کردیا تو باقی اراکین گاؤں ہویا قریوں میں اس مجلس منتظمہ کے خلاف ہوجاتے ہیں۔ اور دو گروپوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں۔ اور بقیہ ارکین کا ایک گروہ بن جاتا ہے اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ اور فتنہ بڑھ جاتا ہے۔ شبیر احمد خان نے ریاستی وقف بورڈ کے ذمہ داروں سے عاجزانہ اپیل کی ہے کہ اللہ اور اسکے رسول 249ﷺ کے واسطے سے یہ حدبندی کا نکال دیں ورنہ مساجد کے اندر پارٹی بازی اور گروہ بازی کو بڑھاوا ملتا ہے۔ جس کے لئے راست طور پر ریاستی وقف بورڈ کے عہدیدار ذمہ دار ہونگے۔