عیدالفطر کے پیش نظر تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے بھٹکل میں امن میٹنگ کا انعقاد
11:30AM Sun 2 Jun, 2019
بھٹکل: 2 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے عیدالفطر کے پیش نظر آج صبح امن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں منعقد اس نشست میں ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا نے بھٹکل میں امن و شانتی بنائے رکھنے کے لئے مقامی تنظیموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسی طرح سے امن کا ماحول بنائے رکھنے کی ترغیب دی۔
ڈی ایس پی نے امید ظاہر کی کہ یہاں کے عوام ہمیشہ کی طرح اس عید کو بھی پر امن طریقہ پر منائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر ساجد احمد ملا نے حاضرین سے پرامن طریقہ پر عید منانے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ایام میں کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں اور کسی بھی گڑبڑی کی صورت میں پولس کو اطلاع دیں۔
اس موقع پر جناب عبدالرقیب ایم جے ،جناب عتیق الرحمان منیری ، جناب عنایت اللہ شابندری کی جانب سے بھی عید کے موقع پر ماحول کو پر امن رکھنے کے لیے کئی مشورے دیے گئے اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران سمیت دیگر حضرات بھی موجود تھے۔