مدرسہ تجوید القرآن شرالی میں تعلیم کی اہمیت پر اہم پروگرام

03:37PM Mon 9 Mar, 2020

بھٹکل: 9 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مدرسہ تجوید القرآن شرالی کے زیر اہتمام بروز جمعرات بعد نماز عشاء تعلیم کی اہمیت کے عنوان پر ایک جلسہ مسجد رحمانیہ کے احاطہ میں منعقد کیا گیا جس میں مدرسہ کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ ساتھ طلبہ کے پروگرام پیش کیے گئے۔ اس موقع پر سابق مہتمم جامعہ مولانا محمد فاروق قاضی صاحب،مدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور کے سابق مہتمم مولانا محمد حسین صاحب، مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی، مولانا محمد انصار مدنی صاحب، مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی صاحب مولانا جعفر فقیہ ندوی صاحب،  جناب طلحہ سدی باپا صاحب، ڈاکٹر آر وی صراف نے موقع کی مناسبت سے مفید باتیں کہیں۔ جلسہ کا آغاز حافظ عکراش کی تلاوت سے ہوا، جماعت المسلمین کے صدر جناب خواجہ صاحب نے شکریہ کلمات ادا کیے اور مسجد کے امام مولانا مصعب بلگی ندوی اور مولانا محمد انور شرالی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔