بھٹکل بندر روڈ پر درد ناک حادثہ ؛ ایک خاتون ہلاک ۔دو زخمی
11:27AM Tue 7 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 07 مارچ، 17
بھٹکل / (نامہ نگار) آج دوپہر یہاں بندر روڈ تھرڈ کراس پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں اسکوٹر پر سوار خاتون ہلاک ہوگئی ہے، جن کی شناخت سیدنا علی مسجد کے قریب رہنے والی ریحانہ ڈی ایف (48) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ اس حادثہ میں ان کے شوہرا شفاق دامدا (55) اور دوسری بائک پر سوار دگمبر سدانند نائک (18) کو بھی چوٹ لگی ہے اور دونوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مرحومہ اپنے شوہر کے اسکوٹر پر سوار تھی اور ان کی اسکوٹر بندر روڈ تھرڈ کراس سے سڑک پار کرنے کی کوشش میں تھی کہ ایک بائک ان کے اسکوٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ مین مرحومہ سڑک پر لڑھک گئی اور سڑک کے دوسرے کنارے پر موجود لاری سے ٹکرا گئی ۔ اس وجہ سے مرحومہ کے سر میں شدید چوٹ آئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راہی عدم روانہ ہوگئی۔
اس سلسلہ میں بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔