عوام کو دھوکہ دے کر کروڑوں کے سونے کے زیورات اور نقدی لوٹنے والی عورت پر عوام مشتعل

01:19PM Fri 21 Jun, 2013

عوام کو دھوکہ دے کر کروڑوں کے سونے کے زیورات اور نقدی لوٹنے والی عورت پر عوام مشتعل بھٹکلیس نیوز  / 21 جون، 13 بھٹکل / بھٹکل میں عوام کے پاس سے نئے نئے بہانے کر کے روپئے جمع کرنے والی اور آخر میں پیسہ اور زیورات دینے سے انکار کرنے والی عورت پرعوام مشتعل ہوگئے ہیں ۔ عوام نے اس عورت پر بہت سارے الزامت لگاتے ہوئے اس کے خلاف بھٹکل پولس تھانہ میں دھوکہ دہی کا کیس درج کیا ہے ۔ بھٹکل پولس تھانہ میں درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق ایک خاتون کئی عورتوں کے پاس سے فیصد کے حساب سے فائدہ دینے کی بات کرکے سونے کے زیورات اور نقدی رقم وغیرہ لیا کرتی تھی ۔ اورچند ماہ تک انکا فائدہ دیا کرتی تھی مگر ابھی سات ماہ سے فائدہ نہ ملنے کی وجہ سے عورتوں میں کھلبلی مچ گئی ۔ اور ان کو اپنا مال ڈوبتا نظر آیا ۔ اس سلسلہ میں جب ایک عورت نے اس ملزمہ عورت کے پاس اس کے پیسوں کے بارے میں سوال کیا تو اس عورت نے پیسہ دینے سے صاف انکار کیا اور اس کے ساتھ برا سلوک بھی کیا ۔ اس کی اطلاع دیگر عورتوں کو ملتے ہی سبھی عورتیں بھٹکل مین روڈ ممبئی بازارکے قریب رہنے والی اس عورت کے گھر میں جمع ہوئیں اور پولس کو بلا کر اس کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شروع شروع میں تو پولس اس سلسلہ میں ثبوتوں کا بہانہ کرکے کیس درج کرنے سے پیچھےہٹ رہی تھی مگر شام تک اس سلسلہ میں دو کیس درج کئے گئے ۔ مقامی لوگوں کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ اس عورت کے کچھ سرمایہ دار لوگ رہنے کی وجہ سے اس عورت نے اتنا بڑا گھپلہ انجام دیا ہے ۔ scam-1