مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کے ہاتھوں بھٹکل ماروکیری میں ‎ بی ایس این ایل موبائل ٹاور کا افتتاح

03:04PM Sun 10 Mar, 2019

بھٹکل؛ 10 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے نے جمعہ کے روز بھٹکل تعلقہ کے ماروکیری میں بی ایس این ایل موبائل ٹاور کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے دیا جلا کر اس کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ ’’حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام تک سہولیات کو پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں عوام ترقی نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ دیگر کئی ایک اضلاع کے مقابلے میں ہمارا ضلع کافی ترقی یافتہ ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’اتر کینرا میں 404/موبائل ٹاور لگے ہوئے جوکہ کسی دوسرے ضلع میں نہیں ہیں‘‘۔ اس موقع پر مقامی عوام کے ذریعے رکن اسمبلی سنیل نائک اور رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے کی تہنیت کی گئی ہے۔ اس موقع پر بی ایس این کے ڈی ایم جی ایم گوڈا، بی جے پی کے تعلقہ صدر راجیش نائک، مکندا نائک، شیوانند ہیبارم ایم ڈی نائک، لکشمی نارائن بھٹ، روی نائک وغیرہ موجود تھے۔