یلاپور میں کورونا کا ایک اور معاملہ: ضلع اتر کینرا میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 54 کوپہنچی

11:36AM Wed 20 May, 2020

بھٹکل: 20 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا کے یلاپور میں کل ایک لڑکی میں کورونا ہونے کی تصدیق ہوئی تھی آج اس کے والد کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو پائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع اتر کینرا میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 54 کو پہنچ کو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ افراد ممبئی سے یلاپور پہنچے تھے جسکے بعد سرکاری طور پر انہیں کورنٹائن کیا گیا تھا۔