کرناٹک : ٹیپوسلطان کی جینتی کی مرکزی تقریب ودھان سودھا میں ہی ہوگی منعقد ، ضمیراحمد خان کا اعلان
02:24PM Thu 8 Nov, 2018
کرناٹک میں ٹیپوسلطان کی جینتی کی مرکزی تقریب ودھان سودھا میں ہی منعقد ہوگی۔ بنگلورو میں وزیراقلیتی بہبود اور اوقاف ضمیراحمد خان نے یہ بات کہی۔ ضمیراحمد خان نے کہاکہ کچھ کنفیوژن کی وجہ سے جگہ کی تبدیلی کی گئی تھی ، لیکن اب ودھان سودھا کے بنکویٹ ہال میں ہی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 10نومبر کی شام ٹیپوجینتی کی تقریب منعقد کی جائےگی۔
دوہزار افراد کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائےگی۔ دعوت نامہ کے پاس کے ذریعہ ہی تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ ریاست کے نائب وزیراعلی جی پرمیشور نے ٹیپوجینتی کی تقریب ودھان سودھا کی بجائے رویندر کلا کیشتر میں منعقد کرنے کا اعلان کیاتھا۔