منگلورو بین الاقوامیایر پورٹ رن وے کی توسیع منصوبے کیلئے نیا منصوبہ مرتب
04:35PM Thu 19 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز/19فروری ،15
منگلورو (ایجنسی) ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈی (اے اے آئی) نے منگلور و بین الاقوامی ایرپورٹ کے رن وت کی توسیع کے لئے پچھلی اسکیم میں تخفیف کرتے ہو ئے نئی اسکیم شروع کرنے کامنصوبہ بنایا ہے ، اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسکیم کے تحت 8000فیٹ کے رن وے میں توسیع کر کے 12000فیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لئے 1،200کروڑ روپے سرمایہ درکار تھا اور 189ایکڑ زمین پر قبضہ کیا جانا تھا لیکن اب توسیع 10،000فیٹ تک محدود کرکے اخراجات کو کم کرنے کی اسکیم مرتب کی جا رہی ہے ، اور تخمینہ 400کروڑ تک محدود کرکے 100ایکڑ زمین حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ منگلورو ایرپورٹ اتھارٹی کے پاس 10ایکڑ زمین موجود ہے بقیہ زمین پر ریاستی حکومت قبضہ کر کے اسے اتھارٹی کے حوالے کر ے اور ریاستی کابینہ کی منظوری کے بعد زمین پر قبضہ جات کا عمل شرو ع ہو گا ، بتایا جاتا ہے کہ رن وے کی توسیع میں زمین پر قبضہ جا ت کا مرحلہ اہم ہے ،کینجارو کے قریب 2010میں ہوئے طیارہ حادثہ کے بعد رن وے میں توسیع پر غور کیا گیا اور اس وقت کے مرکزی وزیر ہواباز پرفل پٹیل نے رن وے 1000میٹر تک بڑھانے کا اعلان کیا تھااسکے علاوہ اسکے لئے درکار زمین اگر ریاستی حکومت فراہم کرے تو مرکزتوسیع کے لئے تیار رہنے کا بھی وعدہ کیا اس وقت مرکز میں یو پی اے اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت تھی جس کی وجہ یہ معاملہ زیر التواء رہا اور اب مرکزمیں ین ڈی اے حکومت رہنے کی وجہ سے دیکھنا ہے کہ معاملہ کیا رخ لے گا، بتایا جاتا ہے کہ کہ مبگلورو انٹرعنیشنل ایر پورٹ کارن وے 10ہزار فیٹ تک بڑھایا گیا تو بڑے طیارے جیسے ایر بس 330بوئنگ 777اور بوئنگ 747ایر پورٹ میں ہی اتر سکتے ہیں، بوئنگ 777اور بوئنگ 747 طیارے بیک وقت 400مسافروں کو ساتھ لے جاسکتے ہیں جبکہ ایر بس 330میں 250مسافر سفر کر سکتے ہیں ،اس سلسلے میں منگلورو کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ڈی آر اشوک نے بتایا کہ رن وے کی توسیع کے نئے مقصد کے تحت ضلع میں انتظامی سے جاری ہدایت کے تحت 85ایکڑ زمین پر قبضہ کرنا ہے اور اس سلسے میں ایک رپورٹ حکومت کو پیش کرنی ہے اور رپورٹ کومنظوری ملنے کے بعد ہی قبضہ جات کا عمل شروع ہوگا۔
ع،ح،خ